حکومت کے 3 سال ، ادویات کی قیمتوں میں 13 ویں بار اضافہ

205

اسلام آباد : تحریک انصاف کی حکومت نے تین سال کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 13 ویں بار اضافہ کردیا ہے ۔

 

صدر ڈرگز لائرز فورم نور محمد مہر کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تین سال میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کے ساتھ ظلم ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ نئی منظور ہونے والی ادویات کی قیمتیں بھی بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ رکھی گئی ہیں۔ حکومت نے ادویات کو بھی گاجر اور مولی سمجھ لیا ہے ۔ ادویات کی قیمتوں میں ہمیشہ اضافہ ہوتا ہے کبھی کمی نہیں ہوتی۔

 

واضح رہے کہ کابینہ نے آج 12 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے جبکہ 37 نئی ادویات بھی پاکستان لائی جا رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.