راحت فتح علی خان کی اہلیہ ٹیکس نادہندہ نکلیں

248

لاہور: معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی اہلیہ ندا راحت بھی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی نادہندہ نکلیں۔

 

راحت فتح علی خان کی بیگم نے دس سال سے اپنی زیر استعمال گاڑی کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیے جس پر آج ڈی ایچ اے وطین چوک میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے لگائے گئے جنرل ہولڈ اپ کے دوران ان کی گاڑی پکڑی گئی۔

 

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈائریکٹر موٹر رجسٹریشن اتھارٹی رانا قمر الحسن سجاد کے مطابق معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی اہلیہ نے دس سال سے گاڑی کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیے تھے۔ جس پروطین چوک پر ایکسائز حکام نے ان کی گاڑی روک لی۔

ندا راحت کی گاڑی 1 لاکھ  32 ہزار ٹوکن ٹیکس کی  ڈلفالٹر ہے۔ ایکسائز حکام نے ندا راحت کی گاڑی کے کاغذات ضبط کر لیے ہیں۔ تاہم ندا راحت  نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی اس کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کر دی جائے گی جس کے بعد ان کی گاڑی کو جانے دیا گیا۔

 

تبصرے بند ہیں.