کابل : حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار افغانستان میں پاکستان کے مثبت کردار کے معترف ہیں ۔کہتے ہیں پاکستان کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت کے لیے اس کے مشکور ہیں ۔ہندوستان کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیاں بند کرے ۔
افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماوں نے افغانستان کی صورتحال اور حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کہا کہ پاکستان خطہ میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے افغانستان میں ایک نمائندہ قومی حکومت کا خواہاں ہے ۔ ایک متحد اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطہ کے مفاد میں ہے۔افغانستان میں امن و استحکام خطہ میں امن و سلامتی کا ضامن ہے ۔
گلبدین حکمت یار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا۔ ہندوستان کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ افغانستان میں اپنے منفی سرگرمیاں بند کرے۔ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں بند کردے۔افغانستان میں نئی حکومت بنتے ہی بھارت کا کردار محدود ہو جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.