مودی ہمارا امتحان نہ لے اور افغانستان سے سبق حاصل کرے، محبوبہ مفتی

174

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

 

محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی افغانستان سے سبق حاصل کرے جہاں طالبان نے اقتدار پر قبضہ کیا اور امریکا کو بھگا دیا۔ سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے مودی سرکار کو خبردار بھی کیا کہ ہمارا امتحان نہ لیں اور اپنے طریقے درست کریں، صورتحال کو سمجھیں اور  دیکھیں کہ آپ کے پڑوس میں کیا ہو  رہا ہے۔

 

محبوبہ مفتی نے قابض حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں مذاکرات اور اس کی خصوصی حیثیت واپس لینے پر بھی زور دیا۔

 

ادھر گلبدین حکمت یار کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ افغانستان میں ایسی حکومت ہو جو عالمی برادری کو بھی قبول ہو، وقت آگیا ہے افغانستان آگے کی طرف بڑھے، تمام افغان گروپ مل کر مسائل حل کریں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے افغانستان کے تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہوگا، افغانستان کے تمام گروہ نئی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ وقت آگیا ہے افغانستان کے تمام گروپ آپس میں مل بیٹھ کر ہم آہنگی پیدا کریں۔

 

افغان لیڈر نے کہا کہ افغانستان میں حکومت سازی اور مستقبل کا اختیار عوام کو ہے۔ بھارت نے ماضی میں افغانستان کی آزادی کی جنگ کی مخالفت کی تھی، اسے چاہیے کہ وہ افغانستان کےامن میں مثبت کردار ادا کرے، ہم کوشش کریں گے افغان دشمن قوتیں امن عمل کو متاثر نہ کریں۔

 

 

تبصرے بند ہیں.