میٹرومنصوبے میں نیب نے شہبازشریف کو طلب کرلیا

178

راولپنڈی:نیب راولپنڈی نے شہبازشریف کومیٹرو بس منصوبے کیس میں 24 اگست کو طلب کیا ہے۔ شہبازشریف کو منگل کے روزنیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو دیئے ٹھیکوں کی تفصیلات سمیت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو میٹرو منصوبے کی تزئین و آرائش اور لینڈ اسکیپنگ کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کمال کی کمپنی کوٹھیکہ شہبازشریف کی منظوری سے دیا گیا، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے حاصل معلومات کے مطابق بھی ٹھیک رُولزکے خلاف دیا گیا۔ نیب راولپنڈی میٹرومنصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کررہا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.