الجیریا میں لگی آگ نے تباہی مچادی ، 38 افراد گرفتار

208

الجیریا: شمالی افریقہ کے ملک الجیریا میں لگی آگ نے ملک بھر میں تباہی مچا دی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہی وقت میں ملک کے متعدد اضلاع میں آگ کا لگنا کئی سوالوں کو جنم دیتا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الجیریا میں آگ لگانے کے الزام میں 36 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔

یا د رہے کہ یہ آگ پچھلے پیر کے روز لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہاڑوں میں موجود بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے 47 افراد ہلاک ہوگئے  جن میں 28 فوجی بھی شامل تھے ۔

عدالت نے کہا ہے کہ  مشتعل ہجوم نے  38 سالہ آرٹسٹ بن  اسماعیل کوموت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ وہ آگ لگانے نہیں بلکہ بجھانے کے لئے کوششیں کررہے تھے ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عوام کا ہجوم پاگل پن کا شکار تھا جب بن اسماعیل کو مار دیا گیا پولیس کو اس وقت ہوائی فائر کرکے ہجوم کو منتشر کردینا چاہئے تھا ۔ گرفتار شدگان میں تین خواتین اور ایک مرد بھی شامل ہے جس نے بن اسماعیل کو جلانے سے قبل چاقو سے زخمی کیا تھا ۔

 

تبصرے بند ہیں.