طالبان کو اللہ تعالیٰ کی مدد سے فتح ملی، ملا عبدالغنی برادر کا ویڈیو پیغام

256

کابل: طالبان لیڈر ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ ہمیں جو کامیابی حاصل ہوئی ہے اس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا، یہ صرف اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہوا، دنیا کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

ملا عبدالغنی برادر کی جانب سے یہ پیغام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ہر ممکن حد تک جائیں گے تاکہ افغانستان میں بسنے والے ہر فرد کی زندگیاں بہتر ہوں۔ ہمارا اصل امتحان تو اب شروع ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانوں کا مستقبل، ان کی زندگیاں بہتر بنانے کیلئے ہمیں کام کرنا ہے۔ ہم نے اپنی قوم کو تحفظ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ان کی خدمت بھی کرنی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ملا عبدالغنی برادر نے افغان قوم اور طالبان کو تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت اور مدد ہمارے شامل حال رہی، اس کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، انسانی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں دیکھا گیا۔

تبصرے بند ہیں.