ویسٹ انڈیز کی ٹیم 253 رنز پر آل آؤٹ ، پاکستان پر 36 رنز کی برتری

196

کنگسٹن : کنگسٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے 217 رنز کے جواب میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔ میزبان  کو مہمان ٹیم پر 36 رنز کی برتری حاصل ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 8 کھلاڑی آؤٹ 251 رنز پر تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا تو باقی دو کھلاڑی صرف 2 رنز کا ہی اضافہ کر سکے ۔ اور پوری ٹیم 253 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔

واضح رہے کہ کھیل کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے کنگسٹن میں کھیلے جا رہے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے تھے۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 34 رنز کی برتری حاصل ہو گئی  تھی ۔پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.