’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا 13 واں سیزن 23 اگست سے نشر ہو گا

182

ممبئی: بھارت کے معروف رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا تیرہواں سیزن سونی ٹی وی پر جلد نشر ہونے جا رہا ہے جس کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) کے منتظمین نے حال ہی میں شو کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پروگرام کا 13 واں سیزن 23 اگست سے نشر کیا جائے گا جو ہفتے میں 5 روز یعنی پیر سے جمعہ رات 9 بجے آن ائیر ہوا کرے گا۔
سونی ٹی وی نے اس حوالے سے جاری بیان میں شو کے پہلے اور دوسرے پارٹ کیلئے زبردست ردعمل کا اظہار کرنے پر اپنے ناظرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم تین حصوں پر مشتمل سیریز کا آخری پارٹ شائقین کیلئے پیش کرنے جا رہے ہیں۔ 23 اگست سے رات 9 بجے سونی ٹی وی پر شو دیکھنا مت بھولئے گا۔

پروگرام کے میزبان امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’اس کرسی پر واپس آ گیا ہوں جس پر سال 2000 میں بیٹھا تھا۔۔۔ 21 سال ہو گئے۔۔۔ ایک زندگی!!۔۔۔ اور ان سب کا شکریہ جو اس سفر میں میرے ساتھ چلے۔۔۔؟؟؟۔۔۔ یہ انداز۔۔۔“


تبصرے بند ہیں.