سٹیج اداکارہ دعا چودھری پر سابق شوہر کا بدترین تشدد، جان سے مارنے کی کوشش

232

لاہور: (رپورٹ: نوید صدیقی) سٹیج اداکارہ اور فلم سٹار دعا چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سابق شوہر نے بدترین تشدد کرکے انھیں جان سے مارنے کی کوشش کی، میں حاملہ تھی، اس تشدد سے میرا بچہ مر گیا۔

دعا چودھری نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او اچھرہ نے میری درخواست پر کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے، پولیس اپنے پیٹی بھائی کے بھائی کو بچانے میں مصروف، میری کہیں شنوائی نہیں ہو رہی۔

اداکارہ نے اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب ودیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

دعا چودھری کا کہنا تھا کہ تین سال قبل میری سلمان شوکت سے شادی ہوئی، شادی کے بعد مجھے سلمان نے مختلف جگہ پر کرایہ کے مکان پر رکھا۔ اس دوران میں کئی مرتبہ اس کے تشدد کا نشانہ بنی۔ حالیہ واقعہ میں مجھے مارنے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ نے مجھے دوسری زندگی عطا کی۔ ہسپتال کی ساری میڈیکل رپورٹس میرے پاس موجود ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سلمان شوکت کا بھائی ایس ایچ او ہے جس کی بنا پر یہ بدمعاشی اور مجھ پر تشدد کرتا رہا اور کہتا جائو جو ہوتا ہے کر لو، اس کے بھائی ایس ایچ اور سلیم شوکت نے بھی مجھے فون پر گالیاں اور دھمکیاں دی کہ جان سے مار دوں گا۔

دعا چودھری نے کہا کہ میں نے ان کے خلاف تھانہ اچھرہ میں اندارج مقدمہ کی درخواست دی لیکن تاحال اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.