فیس بک نے غلط معلومات پھیلانے والوں کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیئے

183

نیویارک: کورونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو پھیلانے والوں کی شامت آگئی ، نامور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے سینکڑوں اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے گزشتہ ماہ کورونا ویکسین کے بارے میں غلط خبریں پھیلانے پر 65 اکاؤنٹس کو بند کیا تھا جبکہ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 243 اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے تھے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیس بک حکام کا کہنا تھا کہ آپریشن کا ٹارگٹ بھارت اور لاطینی امریکا کے ممالک تھے ۔ فیس بک انٹیلی جنس سربراہ کے مطابق ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹس پر لوگ ایسی معلومات شیئر کر رہے تھے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔
انٹیلی جنس سربراہ نے مزید کہا کہ ایسے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرکے فیس بک نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ آئندہ جو بھی مواد شیئر کریں اُس کی پہلے جانچ پڑتال ضرور کر لیا کریں کہ وہ درست ہے یہ نہیں ۔

تبصرے بند ہیں.