پنجاب سپورٹس بورڈ کی طرف سے ٹوکیو اولمپکس کے ایتھلیٹس کے لئے 10،10 لاکھ انعام

194

لاہور: اسپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹوکیو اولمپکس کے ہیرو ارشد ندیم، طلحہ طالب اور کوہ پیما شہروز کاشف کو دس دس لاکھ روپے انعام دینے کا فیصلہ کرلیا۔تینوں کو جلد  وزیراعلی ہاؤس میں مدعو کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسپورٹس بورڈ  پنجاب نے تینوں نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام دینے کی سمری تیار کرکے وزیر اعلیٰ ہاؤس بجھوا دی ہے ۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار خود اتھلیٹ ارشد ندیم، ویٹ لفٹر طلحہ طالب اور کے ٹو سر کرنے والے شہروز کاشف کو اپنے ہاتھ سے یہ انعام دیں گے۔ ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم نے جیولین تھرو ایونٹ میں پانچویں پوزیشن پائی،  ویٹ لفٹر طلحہ طالب بھی پانچویں نمبر پر رہے ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس روانگی سے پہلے بھی اسپورٹس بورڈ پنجاب نے دونوں اتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی تھی، انیس سالہ شہروز کاشف کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد پنجاب کا یوتھ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا تھا،  جس کے بعد شہروز کاشف نے چند روز پہلے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر بھی قومی پرچم لہرانے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.