مریم نواز کی طبعیت سنبھل گئی

199

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبعیت سنبھل گئی اور خون کے ٹیسٹوں کی رپورٹ بھی بہتر آنا شروع ہو گئی۔

 

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز ایک دو روز میں اپنا کورونا کا ٹیسٹ کرائیں گی۔ ان کی طبعیت میں بہتری کے بعد اب جلد ان کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

 

 

مریم نواز 28 جولائی سے کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور وہ کورونا وائرس کے باعث آئسولیشن میں تھیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر ڈاکٹرز کی حتمی رپورٹ کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔

تبصرے بند ہیں.