کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ کو دنیا کی دوسری بڑی آتشزدگی قرار دے دیا گیا

173

واشنگٹن : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی جنگلات میں لگی آگ کو اب تک تاریخ  کی دوسری بڑی آگ قرار دیا گیا۔

خبرایجنسی اداروں کی رپوٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگی آگ ساڑھے 4 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی تک پھیل چکی ہے۔

آگ کے سبب قریبی آبادی میں  400 مکانات تباہ  جبکہ  14 ہزار عمارتیں متاثر ہوئی ہیں تاہم 8 افراد کے  لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق  جنگلات میں لگی آگ پر اب تک صرف 21 فیصد تک قابو پایا جا سکا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کیلیفورنیا کے جنگلات میں تاریخ  کی سب سے بڑی آگ 2018 میں لگی تھی جس میں 59 سے زائد لوگ ہلاک ہوئے تھے جبکہ 130 سے زائد افراد لا پتہ ہو گئے  تھے۔

تبصرے بند ہیں.