جرمنی کے شہر منچن میں بھارت کیخلاف احتجاجی ریلی

157

جرمنی :یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈرشن جرمنی کے صدر عنصر محمود بٹ کی زیر صدارت مورخہ 7اگست 2021 کو ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس میں بھارتی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی بھر پور مذمت کی گئی اور بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ناجائز قبضے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا گیا۔

منچن شہر کی فضا دہشت گرد، دہشت گرد، بھارت دہشت گرد اور مودی مردہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی، مقامی، اوورسیز پاکستانی اور کشمیری برادری کی ایک بہت بڑی تعداد نے اس ریلی میں شرکت کی۔

منچن شہر کے صدر محمد انور، محمد اکرم، طارق شاہ، خوشال خان، خواتین اور بچوں نے بھی اس میں خصوصی شرکت کی اور بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی  میں دو سال سے جاری ناجائز قبضے کی بھرپور مذمت کی۔

تبصرے بند ہیں.