یواے ای حکام نے شناختی کارڈ کا جدید ورژن متعارف کروادیا

178

کویت : متحدہ عرب امارات  (یو اے ای) نے شناختی کارڈز کا جدید ورژن جاری کرنے اور صارفین کے لیےجلد اجراء کا اعلان کردیا۔ کارڈ کو اس کی میعاد ختم ہونے تک استعمال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ اماراتی پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ منصوبے کہ نئے دور کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ایمریٹس نیوز ایجنسی نے فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سہیل سعید الخیلی کے حوالے سے کہا ہے کہ ایمریٹس آئی ڈی کی نئی جنریشن کا اجراء ویژن کے حصول کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔

 

جس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت آبادی کے اعداد و شمار کے نظام اور معیار کو بہتر کرے گی اور اسے بہترین طریقوں و بین الاقوامی معیار پر مبنی ایک جدید نظام فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ذاتی شناخت کے انتظام اور اعلیٰ معیار کی سروس فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید شناختی کارڈ منصوبے کے دوسرے مرحلے کے طور پر آیا ہے جس میں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی نئی جنریشن تیار کی جائے گی۔ نیا شناختی کارڈ نئی محفوظ اور زیادہ جدید خصوصیات کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور اسے نئے طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ آپریٹنگ استعمال جدید نظام اور جدید ٹیکنالوجی کے تحت ہے جو سیکورٹی کے خطرات کو کم کرتا ہے اور کلون یا جعل سازی کو مشکل بناتی ہیں۔

الخیلی نے مزید کہا کہ جو چیز نئے کارڈ کو ممتاز کرتی ہے وہ اس کارڈ میں آجر یا خاندان کے سربراہ کے ڈیٹا کا اضافہ اور رہائشی زمرے کے نوکری کے عنوان کے ساتھ ساتھ کارڈ جاری کرنے والے کا بیان ہے۔ آئی ڈی کارڈز کی نئی جنریشن ایسی دستاویزات کے لیے الیکٹرانک سیکورٹی کی سطح کو بھی بلند کرتی ہے جس کے نتیجے میں ان میں موجود سمارٹ فیچرز بھی موجود ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ الیکٹرانک ورژن کے استعمال سے متعلق پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ اتھارٹی موجودہ مرحلے کے اندر مختلف ڈیلرز کے لیے نئے کارڈز کی پرنٹنگ شروع کرے گی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ نئے کارڈز سے فائدہ اٹھانے والے افراد وہ ہوں گے جن کے موجودہ کارڈ ختم ہوچکے ہیں یا انہوں نے گمشدہ یا خراب شدہ کارڈوں کو تبدیل کرنے کے لئے درخواستیں دی ہوئی ہیں۔ موجودہ کارڈ کو اس کی میعاد ختم ہونے تک استعمال کیا جائے گا اور جدید کارڈ پرانے کارڈ کی میعاد ختم ہونے کی صورت میں ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.