اے ٹی ایم کو لوٹنے والا چور خود اُس میں ہی پھنس کر رہ گیا

225

نیو دہلی: بھارتی شہر چنئی میں چور کو لینے کے دینے پڑے گئے ، اے ٹی ایم کو لوٹنے کی غرض سے آنے والا چور خود اُس میں ہی پھنس کر رہ گیا ۔

مقامی میڈیا کے مطابق 28 سالہ موپیندرا رائے نامی ملزم نے اے ٹی ایم سے سارے پیسے نکالنے کیلئے مشین کی دیوار توڑی لیکن ایسا کرنے سے اُس کو کوئی فائدہ نہ ہوا بلکہ وہ خود دیوار اور مشین کے درمیان پھنس کر رہ گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب چور دیوار توڑ رہا تھا تو پاس گزرنے والوں نے چوری کی اس واردات سے متعلق قریبی اسٹیشن پر اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر پھنسے چور کو مشین سے باہر نکال کر گرفتار کر لیا ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم مشین کے پچھلے حصے سے بھاگنا چاہتا تھا لیکن مشین میں بری طرح پھنسنے کے بعد وہ بھاگنے میں ناکام رہا ۔

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.