وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی کورونا وائر کا شکار ہو گئے

186

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی کورونا وائر کا شکار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق قائم علی شاہ کے وکیل نے عدالت میں کورونا کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے موکل شدید علیل ہیں جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے ۔ لہٰذا انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔
سابق وزیر اعلیٰ سندھ کو غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیسز میں عدالت میں پیش ہونا تھا ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر زور پکڑ گئی ہے ، مہلک وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کرگئے ہیں جبکہ 3 ہزار 528 افراد نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد رہی ۔
این سی او سی کے فیصلوں کے تحت آج سے نئی پابندیاں نافذ کر دی گئیں ، ان ڈور ڈائننگ بند ، مزارات اور سینما گھروں پر مکمل پابندی ہو گی ۔ ‏8 اگست سے ان ڈور شادیوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی ، ‏ثقافتی تہوار اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہو گی ۔

تبصرے بند ہیں.