کشمیر پریمیئر لیگ سے متعلق بھارتی رویہ انتہائی افسوسناک ہے :شاہ محمود قریشی 

165

اسلام آباد :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کشمیر پر یمیئر لیگ کا لوگوں کو انتظار ہے ،کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہئے،کشمیر پریمیئر لیگ سے متعلق بھارت کا رویہ قابل مذمت ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کرکٹ میں بھارتی رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے ،کشمیر پریمیئر لیگ پر غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھارت کی طرف سے دھمکیاں دینا انتہائی افسوسناک ہے ،بھارتی رویئے سے اس کی نیک نامی میں اضافہ نہیں ہورہا،بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے کھلاڑیوں کودھمکایاجارہاہےویزےنہیں ملیں گے،بھارت کو کھیل کے میدان میں سیاست کو نہیں گھسیٹنا چاہیے ۔

واضح رہے اس سے قبل  چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشمیر پریمئیرلیگ پر آئی سی سی کے واضح جواب سے سفارتی محاذ پرایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے  تاہم کشمیر پریمئیرلیگ شیڈول کےمطابق ہوگی۔

شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ لیگ کشمیری نوجوانوں کواپنی صلاحیتیں اجاگرکرنےکاموقع فراہم کرے گی ، ہرشل گبز، تلکرتنے دلشان لیگ میں حصہ لینے کیلئے کل پاکستان پہنچیں گے، دونوں کھلاڑیوں اور ان کے کرکٹ بورڈز کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔

چیئرمین کشمیرکمیٹی نے امید ظاہر کی کہ پی سی بی جلد فخر زمان، شاداب خان ، عثمان قادر،امام الحق اور محمد حسنین کواین اوسی جاری کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.