خاتون سے بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا

228

لاہور  : آئی جی پنجاب انعام غنی نے شاد باغ میں پولیس اہلکار کے شرمناک فعل کا نوٹس لے لیا ۔

 

آئی جی کے حکم پر تھانہ شادباغ کے پولیس ملازم کو معطل کرکے  گرفتار کرلیا گیا ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ اگر کوئی عام آدمی جرم کرے اور سزا کا مستحق سمجھا جاتا ہے تو یہ جرم اگر پولیس والا کرے تو اتنی ہی سزا کا مستحق ہے۔


یاد رہے کہ دو روز قبل تھانہ شادباغ کے پولیس اہلکار ایک خاندان کو پولیس کی گاڑی میں زبردستی بٹھا کر تھانے لے گئے اس دوران متاثرہ فیملی کی ایک خاتون نے احتجاج کیا جس پر پولیس اہلکار نے سب کے سامنے  اپنا نفس نکالا اور شدید گالم گلوچ کی ۔

پولیس اہلکار کی اس حرکت کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد آئی  جی انعام غنی نے نوٹس لے لیا ۔

تبصرے بند ہیں.