نیب نے ایم این اے سردار جعفر خان لغاری کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

281

ملتان: حکمران جماعت کے ایم این اے سردار جعفر خان لغاری نیب کے ریڈار پر آ گئے۔ جعفر خان لغاری، ان کی اہلیہ اور بیٹی کے نام لاہور میں اثاثوں کی تفصیلات ایل ڈی اے سے طلب کر لیں۔

حکمران جماعت کے ڈی جی خان کے ایم این اے سردار جعفر خان لغاری نیب کے ریڈار پر آ گئے۔ نیب ملتان نے تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر خان کے خلاف تحقیات شروع کر دیں۔ نیب نے سردار جعفر خان لغاری اور خاندان کے نام جائیدایوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

نیب نے سردار جعفر خان لغاری اور خاندان کی جائیدادوں کا دیگر سرکاری اداروں سے بھی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ نیب نے ڈی جی ایل ڈی اے کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے لاہور گلبرگ میں پراپرٹی کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ نیب مراسلے میں کہا گیا کہ جعفر خان لغاری،اہلیہ مینا احسان، بیٹی فاطمہ حارث کے نام پراپرٹی کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

خیال رہے کہ گلبرگ لاہور میں ایم این اے سردار جعفر خان، اہلیہ اور بیٹی کے نام تین، تین کنال کی پراپرٹیز ہیں۔

تبصرے بند ہیں.