آزادکشمیر الیکشن میں فتح کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا ٹوئٹ

222

وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کشمیر ی عوام کے ووٹوں سے پی ٹی آئی کو انتخابی کامیابی ملی ۔

وزیر اعظم عمران خان نےتحریک انصاف پر اعتماد کرنے پر آزاد کشمیر عوام کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہا کشمیر ی عوام کے ووٹوں سے پی ٹی آئی کو انتخابی کامیابی ملی،احساس اور کامیاب پاکستان پروگرامز کے ذریعے لوگوں کو غربت سےنکالنے پر توجہ دیں گے ۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا بطور کشمیر ی سفیر دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ لڑتا رہوں گا ۔

تبصرے بند ہیں.