تہران: ایرانی ڈاکٹروں نے شعبہ طب میں انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے اپنا نام تاریخ میں رقم کر لیا ہے۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹ کی مدد سے میلوں دور ایک مریض کا کامیاب آپریشن کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔
ایرانی ڈاکٹروں کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے طبی ماہرین نے اسے میڈیکل سائنس کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔
روبوٹ کی مدد سے کامیاب آپریشن کرنے والے ان ماہر ڈاکٹروں کا تعلق امام خمینی ہسپتال سے ہے۔ کہا جا رہا ہے روبوٹ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے میلوں دور بیٹھ کر کامیاب آپریشن کرنے پر ایران دنیا کا ایسا دوسرا ملک بن چکا ہے۔
خیال رہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسے آپریشنز کو ’ٹیلی سرجری‘ کہلاتے ہیں، اس میں ڈاکٹرز کمپیوٹر سکرین پر بیٹھ کر روبوٹ کو ہدایات دیتا ہے جو اس پر عمل کرتے ہوئے آپریشن جیسا پیچیدہ کام کرتا ہے۔ یہ مریض امام خمینی ہسپتال میں زیر علاج نہیں تھا بلکہ اس سے تقریباً 7 کلومیٹر فاصلے پر تھا۔
خیال رہے کہ ایرانی ڈاکٹروں نے اس کا تجربہ سب سے پہلے ایک کتے پر کیا تھا، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کے پیٹ میں موجود رسولی کو کامیابی کیساتھ اس کے جسم سے جدا کیا گیا تھا۔
ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے ڈاکٹر کو آپریشن کا عمل کرتے اور روبوٹ کیساتھ آپریٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.