آلو بخارے کا شربت جادوئی فوائد کا حامل

212

لاہور: غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ آلو بخارے کے شربت میں بڑی مقدار میں قدرتی طور پر بیٹاکیروٹین، پوٹاشیم، فائبر اور آئرن پایا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے جسم میں آئرن کی کمی دور ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ جسم کی آئرن کی کمی ہوجائے تو اس سے خون کے سرخ خلیات ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں جو اینیمیا کی بیماری کا کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔

ذائقے اور لذت سے مالا مال آلو بخارا قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ آلو بخارے کے استعمال سے خون کی کمی جیسے مسائل سے آسانی کیساتھ نمٹا جا سکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ صرف اس کا آدھا گلاس جوس جسم کو 3 ملی گرام آئرن فراہم کرتا ہے۔

آلو بخارے کا شربت دردِ سر، پیاس، گرمی خارش، قبض اور یرقان جیسے مرض میں بہت فائدہ مند ہے۔ یہ شربت چینی، عرق گلاب اور خشک آلو بخارے سے باآسانی تیار کیا جا سکتا ہے۔

گردوں کے درد میں اس کا استعمال اکسیر ہے۔ اس کے علاوہ قے اور گلے کے ورم ہو تو اس صورت میں اس کی ایک تولہ مقدار گرم کرکے استعمال کرنی چاہیے۔

آلو بخارا گردہ اور مثانے کی پتھری کو توڑتا ہے جبکہ بینائی کو بھی تیز کرتا ہے۔ شوگر کے مرض میں مبتلا افراد آلو بخارے کو استعمال کرکے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

آلو بخارا جگر کا بخار نہیں ہونے دیتا کیونکہ اسے اینٹی آکسیڈینٹ بوسٹر بھی کہا جاتا ہے۔ رات بھر بھگو کر علی الصبح استعمال کرنے سے جگر اور دل کے مریضوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.