آئی ایم ایف نے کینیا کو 407 ملین ڈالر کی فراہمی کی منظوری دے دی

208

جنیوا: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )کے حکام نے ایگزیکٹو بورڈ کے جائزے کے بعد بجٹ کی حمایت کے لیے کینیا کو فوری طور پر 407 ملین ڈالر کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فنڈز توسیع شدہ کریڈٹ فیسیلٹی اور توسیعی فنڈ فیسیلٹی کے تحت اپریل میں منظور شدہ 2.34 بلین ڈالر کے پیکیج کا حصہ ہیں جو 38 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف نے اس سے قبل اس پروگرام کے تحت کینیا کو 307.5 ملین ڈالر کی رقم فراہم کی تھی۔

واشنگٹن میں مقیم کرائسز لینڈر نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ کینیا کووڈ۔19 کی تیسری لہر کے باوجود معاشی بحالی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ 2021 میں اس کی نمو میں 6.3 فیصد تک اضافے کا امکان ہےتاہم جب تک ویکسین بڑے پیمانے پر دستیاب نہیں ہوجاتی تب تک غیر یقینی صورتحال اورکووڈ ۔19 سے متعلق دبائو برقرار رہے گا۔

آئی ایم ایف نے کینیا کی سٹریکچرل اصلاحات اور انسداد بدعنوانی کے اقدامات پر پیشرفت کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ۔ 19 سے متعلق اخراجات کے آڈٹ شائع کرنے سے شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.