اداکارہ مہوش حیات شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی میں مسحور

152

سکردو: پاکستان کی مشہور اداکارہ اور تمغہ امتیاز کی حامل مہوش حیات ان دنوں سیر وتفریح کر رہی ہیں اور شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی میں مسحور ہیں۔

سوشل میڈیا پر متحرک مہوش حیات ان دنوں غائب تھی کافی دنوں سے انہوں نے انسٹاگرام یا دیگر پلیٹ فارمز پر اپنی تصاویر شیئر نہیں کی تھیں۔ ان کے مداح پریشان تھے کہ وہ اچانک کہاں چلی گئی ہیں، کوئی اپ ڈیٹ کیوں نہیں دے رہیں۔

تاہم اب مہوش حیات نے خود ہی اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ وہ ان دنوں کہاں مصروف ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کا اضطراب ختم کر دیا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات ان دنوں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کر رہی ہیں، اس موقع کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنھیں ان کے مداح بڑا پسند کر رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے خوبصورت ترین علاقے سکردو کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ سکردو کے پرفضا ماحول میں وہ بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک بیان میں مہوش حیات نے کہا تھا کہ انھیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شادی کرنے میں اُن کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ایک انٹرویو کے دوران مہوش حیات سے جب شادی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے اپنی پسند کے بارے میں بہت کچھ بتایا۔ ایک اور سوال میں اُن سے پوچھا گیا کہ کیا بلاول بھٹو زرداری سے شادی پر اُن کو کوئی اعتراض ہو گا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اُن کو اعتراض کیوں ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں مہوش حیات کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کئی نامور ڈراموں کے علاوہ پنجاب نہیں جاؤں گی جیسی مشہور فلم میں بھی کام کیا ہے۔ مہوش حیات کی شاندار کارکردگی پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ امتیاز کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

معروف اداکارہ سے جب اُن کی محبت بارے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ماضی میں وہ اپنے کام میں بہت مصروف رہی ہیں اور کیریئر بنانے کے چکر میں پیار اور محبت پر کبھی توجہ نہیں دی اس لیے ابھی تک کوئی سچا پیار کرنے والا نہیں مل سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے مستقبل میں ایسا کوئی اُن کی زندگی میں آجائے جو اُن سے سچا پیار کرے، اور جس سے اُن کی شادی بھی ہو جائے۔

تبصرے بند ہیں.