پی آئی اے کو کینیڈا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

118

اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو کینیڈا کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی ہے لیکن بھارت کو اجازت نہیں دی گئی۔

 

کینیڈا کے متعلقہ حکام کی جانب پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے ‏کی ہدایات مل گئی ہیں۔ اجازت ملنے کے بعد پی آئی اے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ 22 جون سے براہ راست پروازیں کینیڈا کے لیے اڑانیں بھریں گی۔

 

کینیڈا کے متعلقہ حکام نے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت ایس او پیز پر اظہار اطمینان کرنے کے بعد دی ہے۔ قومی ایئر لائن پی ائی اے ابتدائی مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گا جس کے بعد دوسرے مرحلے ‏میں پاکستان سے کینیڈا کا فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔ ‏

 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔ براہ راست پروازوں کے لیے بکنگ شروع کردی گئی ہے۔

 

پی آئی اے کی کینیڈا کے لیے براہ راست پروازیں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں اضافے کے بعد بند کی گئی تھیں اور صرف کارگو سروس برقرار تھی۔

 

بشکریہ(نیو نیوز)

 

تبصرے بند ہیں.