لاہور: سیشن کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے کو دونوں رہنماوں کی گرفتاری سے روک دیا ۔
صدر ن لیگ شوگر مل سکینڈل تفتیش میں عبوری ضمانت کرانے ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس کی عدالت میں پیش ہوئے ۔ شہباز شریف اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔
شوگر مل کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف آئی اے کو بتایا تھا شوگر مل سے میرا کوئی تعلق نہیں ، ایف آئی اے کو بتایا میرے بچے خودمختار ہیں ، والد سے وراثت میں جو جائیدادیں منتقل ہوئیں وہ بچوں کو دیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے سامنے سارا ریکارڈ رکھوں گا ۔ قائد حزب اختلاف نے چینی شوگر ملز سے متعلق 2008 سے 2018 کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ۔
انہوں نے کہا کہ بطور خادم اعلیٰ میں نے ایسے فیصلے کیے جن سے میرے بچوں کی اور بڑے بھائی کی شوگر ملز کو نقصان اٹھانا پڑا ، میں نے پندرہ روپے کلو سبسڈی کو مسترد کر دیا ۔
خیال رہے کہ دونوں کو ایف آئی اے نے شوگر مل سکینڈل کیس میں طلب کر رکھا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.