نیو یارک: گوگل کی جانب سے گوگل میٹ میں ‘ہینڈ ریزنگ’ کا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا ۔
گوگل نے اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس گوگل میٹ کے آپشنز میں ہینڈ ریز کا بٹن شامل کیا ہے جس میں ویڈیو کانفرنس کے دوران اگر سوال کرنا ہو یا کسی بھی بات کا جواب دینا ہو تو ہینڈ ریز کے آپشن کو سلیکٹ کر کے بول سکتے ہیں ، اس سے آپ کی آواز باقی تمام لوگ سنتے ہیں ۔ اس کے بعد جب آپ کی بات ختم ہوجائے گی تو خود بخود ہینڈ ڈاؤن ہوجائے گا ۔
خیال رہے کہ آج کل گوگل کئی نئے فیچرز پر کام کر رہا ہے جس میں سے ایک یہ بھی ہے کہ صارفین گوگل استعمال کرتے ہوئے اب کوئی بھی زبان سیکھ سکیں گے ۔
امریکی کمپنی گوگل کی جانب سے اس فیچر کو ‘ ٹی وولی’ کا نام دیا گیا ہے ۔ اس فیچر سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کرتے ہوئے گوگل صارفین کو مختلف زبانیں سکھائی جائیں گی ۔ اس فیچر میں ‘اے آئی پاور’ صارفین کو زبان سیکھنے میں مدد فراہم کرے گی ۔
اس سے قبل گوگل نے جی میل سروس کو مکمل ری ڈیزائن کرنے کیلئے مختلف نئے فیچرز کا اعلان کیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.