دنیا کے مہنگے ترین آم کی کڑی سیکیورٹی، سپیشل گارڈز اور 9 کتے حفاظت پر مامور

177

نئی دہلی: ایک انڈین جوڑے نے دنیا کے مہنگے ترین آم کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے 9 کتے اور 3 سیکیورٹی گارڈ تعینات کر دیئے ہیں۔

یہ دلچسپ خبر بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جابلپور سے سامنے آئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ آم کی نایاب قسم میازیکی کا شمار دنیا کے مہنگے ترین آموں میں ہوتا ہے۔

اپنے آموں کے باغ کی کڑی حفاظت کرنے والے انڈین کسان سنلکپ پریہار نے میڈیا کو اس حوالے سے بتایا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہمیں ناریل کی کوئی نایاب قسم مل جائے لیکن ایک دوست نے بتایا کہ ہمیں میازیکی آم لگانے پر توجہ دینی چاہیے جو اس وقت دنیا سے ناپید ہوتا جا رہا ہے۔

سنلکپ پریہار کا کہنا تھا کہ شروعات میں ہم میازیکی آم کی قسم کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتے تھے لیکن جب ہم نے اس کا درخت اگایا تو اندازہ ہوا کہ یہ واقعی بہت نایاب ہے۔

پریہار نے کہا اسی صورتحال کے پیش نظر ہم نے اپنے آموں کی کڑی حفاظت یقینی بنانے کیلئے یہاں کتے چھوڑے ہیں جبکہ تین سپیشل سیکیورٹی گارڈ بھی تعینات کئے ہیں جو ہمیشہ یہاں موجود رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال سال ہمارے آموں کے باغات میں بہت زیادہ چوری ہوئی تھی۔ اس لئے ہم نے اس کی سیکیورٹی کے لیے تین مقامی اور چھ جرمن شیفرڈ کتے رکھ لیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک آموں کی فروخت کا سلسلہ شروع نہیں کیا گیا لیکن ایک خریدار نے ہمیں ایک آم کے بدلے 21 ہزار روپے دینے کی پیشکش کر دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.