پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند سے متعلق بڑی خبر

157

کراچی :محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آج صبح 7بجکر 32 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے ، کل غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13 اپریل کی شام غروب آفتاب اور غروب قمر کا فرق 71 گھنٹے ہوگا، کل شام پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابرآلود رہنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری طرف عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بروز منگل مورخہ 13 اپریل کو پہلا روز ہوگا۔

سعودی عرب کے علاوہ دیگر ممالک جن میں ترکی، عراق، یمن لبنان، تیونس، مصر، ملائیشیا، امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ شامل ہیں میں بھی 13 اپریل کو ہی پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.