واشنگٹن: دنیا میں سب سے زیادہ طلاق کی شرح رکھنے والا ملک پرتگال ہے، جہاں یہ شرح حیران کن طور پر 92 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
گلوبل انڈیکس اور ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، پرتگال طلاق کے حوالے سے دنیا کے دوسرے تمام ممالک سے آگے ہے، اس کے بعد اسپین کا نمبر آتا ہے جہاں طلاق کی شرح 85 فیصد ہے۔
امریکا میں طلاق کی شرح 45 فیصد ہے، اور یہ ملک اس فہرست میں 19ویں نمبر پر ہے۔ اسی طرح کینیڈا میں بھی طلاق کی شرح 45 فیصد کے قریب ہے۔ یورپی ممالک میں طلاق کی شرح عام طور پر سب سے زیادہ ہے، اور یہ شرح لکسمبرگ، فن لینڈ، بیلجیئم، فرانس اور سویڈن جیسے ممالک میں 50 فیصد کے قریب ہے۔
اگرچہ ایشیائی ممالک میں طلاق کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن یہ اب بھی یورپی ممالک کے مقابلے میں خاصی کم ہے۔
پرتگال میں طلاق کی اتنی بلند شرح کے مختلف اسباب ہیں، جن میں معاشرتی تبدیلیاں، شادی کے بعد کے تعلقات میں پیچیدگیاں، اور طلاق کے قانونی عمل کو آسان بنانا شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.