شہباز شریف نے انسانی سمگلنگ کے سہولت کاروں کو پکڑنے کے لیے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کر دیں

77

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ انسانی سمگلنگ کے سہولت کاروں کی نشاندہی کریں، جن میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

انسانی سمگلنگ کے خلاف ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے 2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے تحقیقات کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور اس حوالے سے ٹھوس سفارشات پیش کی جائیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسانی سمگلنگ پاکستان کے لیے عالمی سطح پر بدنامی کا باعث بن رہی ہے اور اس کے سدباب کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو یونان کشتی حادثے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

تبصرے بند ہیں.