سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری

78

کراچی  : کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان کی سٹاک ایکچسینج  میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، تاہم اس دوران ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کی کمی دیکھنے کو ملی۔

 

سٹاک مارکیٹ کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1188 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 7 ہزار 463 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ تاہم، گزشتہ روز مارکیٹ میں شدید مندی رہی تھی اور انڈیکس 4 ہزار سے زائد پوائنٹس گر کر 106274 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 

پچھلے تین دنوں میں انڈیکس 9 ہزار 894 پوائنٹس تک گر چکا ہے اور مارکیٹ کی کل مالیت میں ایک ہزار 208 ارب روپے کی کمی آئی ہے۔

دوسری طرف، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کی کمی آئی ہے اور آج ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تبصرے بند ہیں.