لندن: برطانیہ میں ایک نایاب گول انڈا 200 پاؤنڈز (تقریباً 70 ہزار پاکستانی روپے) میں نیلام ہوا ہے۔ اس انڈے کا سابق مالک ایڈ پاونیل تھا، جس نے یہ انڈا 150 پاؤنڈز میں خریدا تھا اور بعد میں اسے "Iuventas فاؤنڈیشن” کو عطیہ کر دیا، جو نوجوانوں کے لیے دماغی صحت کی خدمات اور لائف کوچنگ فراہم کرتا ہے۔
فاؤنڈیشن کے نمائندے نے کہا کہ انہیں شروع میں انڈے کی نیلامی کا آئیڈیا مذاق لگا، لیکن جب میڈیا میں اس کی خبروں کا سلسلہ شروع ہوا تو انہوں نے انڈے کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ رقم اب 13 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی، جو ذہنی صحت کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ فاؤنڈیشن نے کہا کہ اس رقم سے وہ مزید نوجوانوں تک اپنی خدمات پہنچانے کے قابل ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.