اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیو کو پاکستان سے مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر بھرپور کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور سعودی عرب کے پولیو کے خلاف تعاون کی تعریف کی اور سعودی ولی عہد کے کردار کو اہم قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں 60 پولیو کیسز سامنے آنا ایک سنگین مسئلہ ہے، تاہم ہم عزم کے ساتھ پولیو کو ملک کی حدود سے باہر نکالیں گے۔
والدین سے درخواست کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔ وزیراعظم نے پولیو ورکرز کی محنت کو سراہا اور کہا کہ وہ ملک بھر میں پوری جرات اور عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے سیکیورٹی چیلنجز والے علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تبصرے بند ہیں.