فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش

68

پتوکی : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ بچوں کی ولادت لاہور کے ایک نجی اسپتال میں ہوئی۔

 

فہیم اشرف کے والد نے اپنے گھر میں پوتوں کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے اس خوشخبری کو ان کے پرستاروں تک پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف کے گھر جڑواں بیٹے پیدا ہوئے ہیں اور دونوں بچے اور ماں صحت مند ہیں۔ پوتوں کی پیدائش پر فہیم اشرف کے والد نے خوشی کا اظہار کیا۔

 

واضح رہے کہ فہیم اشرف نے گزشتہ برس 25 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے کی خوشی بھی منائی تھی۔

تبصرے بند ہیں.