مسقط: بھارت نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کو 5-3 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا

98

مسقط:جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان نے میچ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے کپتان حنان شاہد کے گول سے ابتدائی برتری حاصل کی، تاہم بھارت نے فوری طور پر جوابی گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

دوسرے کوارٹر میں بھارت نے تیز کھیل پیش کرتے ہوئے 3-1 کی برتری حاصل کی۔ پاکستان نے مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی، اور سفیان خان اور تسمہ کے گول سے اسکور 3-3 کر دیا۔

آخرکار، بھارت نے چوتھے کوارٹر میں دو مزید گول کر کے فائنل 5-3 سے اپنے نام کیا۔

تبصرے بند ہیں.