اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تجارتی معاہدے اب مکمل طور پر عملی شکل اختیار کر چکے ہیں۔
عطا تارڑ نے اسلام آباد میں اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات نے اس تعلق کو مزید مستحکم کیا ہے۔ یہ ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان چھ ماہ میں پانچویں ملاقات تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے حقیقت بن چکے ہیں اور ان معاہدوں کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا سعودی عرب کا دورہ پاکستانی معیشت اور دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے معیشت کو بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں، جس کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی آئی ہے اور سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
تبصرے بند ہیں.