اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے آپشن پر بات چیت کی گئی، جس میں اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے آئینی پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ بار بار مرکز پر چڑھائی کے بعد گورنر راج کا آئینی جواز بنتا ہے۔ اس دوران پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور دیگر ہم خیال جماعتوں سے مشورہ کرنے کی تجویز سامنے آئی۔
تبصرے بند ہیں.