بھارت کا نیوکلیئر تجربہ: آبدوز سے بیلسٹک میزائل فائر کر کے مودی کے جنگی عزائم کا اظہار

50

 

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جنگی عزائم کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن متاثر ہو رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارتی نیوی نے جوہری آبدوز سے 3,500 کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

آئی این ایس اریہانت اور اریگھاٹ بھارتی بحریہ کی دو جوہری آبدوزیں ہیں جو بیلسٹک میزائل فائر کر سکتی ہیں۔ اریگھاٹ کو رواں برس اگست میں بھارتی نیوی کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا، جبکہ ایک تیسری جوہری آبدوز بھی لانچ کی گئی ہے، جسے آئندہ سال تک شامل کرنے کی توقع ہے۔

یہ اقدامات بھارت کی بڑھتی ہوئی جوہری طاقت کو ظاہر کرتے ہیں، جو خطے میں مزید کشیدگی کا سبب بن سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.