ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب

85

 

آکسفورڈ: سابق کنزرویٹو پارٹی رہنما اور برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر منتخب کر لیا گیا ہے۔

ولیم ہیگ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب میں 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے اور اپنے حریفوں کو شکست دے کر اس اہم عہدے پر فائز ہوئے۔ آکسفورڈ کی 800 سالہ تاریخ میں ولیم ہیگ کو 160 واں چانسلر منتخب کیا گیا ہے۔

یہ عہدہ ولیم ہیگ کے لیے 10 برس کی مدت کے لیے ہوگا، اور وہ آئندہ برس کے آغاز میں اس منصب پر براجمان ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.