عطاء اللہ تارڑ کابانی پی ٹی آئی کے جیل سے بیان پر تبصرہ

55

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل سے دیے گئے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ "جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کردوں گا” دراصل ایک قیدی کی "فرسٹریشن اور گھبراہٹ” کا عکاس ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کا مقصد دراصل "ڈیل” کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو شخص ہمیشہ "ڈیل” کرنے سے انکار کرتا رہا، وہ اب "ڈیل کرلو، ڈیل کرلو” کے نعرے لگا رہا ہے اور وفاق پر لشکر کشی کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کے ساتھ کسی قسم کی "ڈیل” کا فیصلہ صرف "قانون” کرے گا، کیونکہ وہ اس وقت مختلف قانونی الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.