نواز شریف کا بھارت سے تعلقات بہتر بنانے اور سیاسی بدتمیزی کے کلچر کی مذمت کی ضرورت پر زور

84

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر ماضی میں بھارت کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے تھے تو اب انہیں بہتر بنانا چاہیے، اور یہ ممکن ہے۔ لندن میں اپنی بیٹی مریم نواز کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کی حمایت کی اور تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدتمیزی کے کلچر کو ایک سیاسی جماعت نے فروغ دیا ہے، جو پاکستان کے لیے افسوسناک ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ اس جماعت نے بدتمیزی کے کلچر کو نہ صرف حکومت کے دوران بلکہ اپوزیشن میں بھی بڑھاوا دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی احتجاج کو اچھے طریقے سے کیا جانا چاہیے، نہ کہ انڈے اور ٹماٹر پھینک کر یا گاڑیوں کا تعاقب کر کے۔

تبصرے بند ہیں.