ایکواڈور کے فٹبالر مارکو انگولو 22 برس کی عمر میں کار حادثے کے نتیجے میں انتقال کر گئے۔

64

امریکہ :ایکواڈور کے نوجوان فٹبالر مارکو انگولو 22 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے کلب ایل ڈی یو کویٹو نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ مارکو انگولو گزشتہ ماہ ایک کار حادثے میں زخمی ہو گئے تھے اور 7 اکتوبر سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ حادثہ ایکواڈور کے دارالحکومت کویٹو کے جنوبی علاقے میں پیش آیا تھا، جہاں وہ کئی آپریشنز اور ایک ہفتے سے زیادہ وقت تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہنے کے بعد پیر کی رات انتقال کر گئے۔

ایل ڈی یو کویٹو کلب نے اپنے بیان میں مارکو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان سے تعزیت کی اور کہا کہ ان کا انتقال کلب کے لیے بڑا نقصان ہے۔

مارکو انگولو نے مارچ میں ایف سی سنسناٹی کے مڈفیلڈر کی حیثیت سے ایل ڈی یو کویٹو میں بطور لون شمولیت اختیار کی تھی اور 16 میچز میں کھیلا۔ ان کا آخری میچ 6 اکتوبر کو تھا، جو حادثے سے ایک دن پہلے تھا۔ انہوں نے نومبر 2022 میں عراق کے خلاف ایکواڈور کے لیے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.