جی میل ایپ میں نیا فیچر، ای میلز تلاش کرنا مزید آسان

81

 

امریکہ :گوگل کی ای میل سروس جی میل نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کو ای میلز اور مواد تلاش کرنے میں آسانی ہوگی۔ یہ فیچر اس وقت جی میل ایپ کے محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ جب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو گا تو ایک پوپ اپ نوٹیفیکیشن کے ذریعے ان کو بتایا جائے گا کہ یہ فیچر کس طرح مددگار ثابت ہو گا۔

اس فیچر کے ذریعے جی میل کی سرچ کو بہتر بنایا جا رہا ہے، خاص طور پر گوگل کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹولز کے استعمال سے۔ اس سے پہلے جی میل میں ایسا بنیادی فیچر موجود نہیں تھا، لیکن اب یہ صارفین کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.