ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ نے 15 نومبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
یہ تعطیل بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کے حوالے سے دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ تعطیل 13 سے 16 نومبر تک جاری رہنے والی بابا گورونانک کی تقریبات کے دوران ہوگی، جن میں ملکی اور غیر ملکی سکھ یاتری بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع کے تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے تاکہ لوگ اس اہم مذہبی موقع کا حصہ بن سکیں۔
تبصرے بند ہیں.