ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ اور قومی سلامتی مشیر کے لیے ناموں پر اتفاق کر لیا

85

واشنگٹن : امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نئے وزیر خارجہ اور قومی سلامتی مشیر کے عہدوں کے لیے ناموں پر اتفاق کر لیا ہے۔

 

امریکی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق، فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنایا جائے گا، جبکہ مائیکل والز کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا جا سکتا ہے۔

 

مائیکل والز، جو افغانستان کی جنگ کا حصہ رہ چکے ہیں، ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں اور حالیہ امریکی انتخابات میں کانگریس کے رکن منتخب ہوئے ہیں ,  ان کا تعلق بھی فلوریڈا سے ہے۔

 

اس سے قبل، ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے طور پر ایلس اسٹیفانک کا نام تجویز کیا تھا، جو ٹرمپ کیلیے فنڈ ریزنگ کرتی رہی ہیں اور ان کے ساتھ ایک مضبوط تعلق ہے۔

تبصرے بند ہیں.