پنجاب حکومت کا لاہور میں 24 نومبر تک ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی عائد ، مخصوص گاڑیوں کو داخلے کی اجازت

84

لاہور:پنجاب حکومت نے لاہور میں 24 نومبر تک ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے، جس میں لوڈر ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر بھاری گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس پابندی کو نافذ کرنے کے لیے شہر کے 12 داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق، دھواں چھوڑنے والی اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، لیکن پٹرول، ادویات، کھانے پینے کی اشیاء اور مسافروں والی گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔

لاہور ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی ہے، جس میں روزانہ 60 لاکھ روپے کے جرمانے کیے جا رہے ہیں اور سینکڑوں گاڑیاں ضبط کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، شہر میں سموگ کے خلاف 41 خصوصی اسکواڈز بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.