میکسیکو میں انڈے کی چمچ پر دوڑ کا عالمی ریکارڈ قائم

77

جلیسکو : میکسیکو کے شہر جلیسکو میں 2 ہزار سے زائد طلبا نے ایک منفرد مقابلے میں چمچ پر انڈے کو متوازن رکھتے ہوئے دوڑ مکمل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

 

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس کامیاب کوشش کی تصدیق کی ہے، جس میں 2039 افراد نے برطانیہ کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا، جہاں 1400 افراد نے اس دوڑ میں حصہ لیا تھا۔

 

یہ مقابلہ 2024 میں انڈوں کے میلے کے دوران جلیسکو میں ہوا، جہاں تقریباً 2039 طلبا نے انڈے کے رنگ کے لباس میں حصہ لیا اور انڈے کو چمچ پر رکھ کر کامیابی سے دوڑ مکمل کی۔ میلے کا اہتمام ٹیپاٹلان پولٹری فارمرز ایسوسی ایشن نے کیا تھا، اور اس میں مقامی ہائی اسکول کے 2700 طلبا نے شرکت کی۔ ان میں سے 2039 نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے قواعد کے مطابق دوڑ مکمل کی، جس سے یہ باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا ‘انڈہ آن چمچ’ مقابلہ بن گیا۔

 

جلیسکو، جو میکسیکو میں انڈوں کی پیداوار کا ایک بڑا مرکز ہے، اس میلے میں انڈوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس میلے میں انڈوں سے متعلق دیگر دلچسپ سرگرمیاں بھی شامل تھیں، جیسے انڈے توڑنے کے مقابلے، سائیکل ریس، کارٹ ریس، اور انڈوں سے تیار مختلف پکوانوں کی نمائش۔

 

یہ میلہ ہر سال منعقد ہوتا ہے اور مقامی کمیونٹی کے لیے انڈوں کی پیداوار کا جشن منانے کا ایک اہم موقع ہوتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.